پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیش رفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی۔

سوئٹزرلینڈ میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے لیے تیل اور پیٹروکیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ناکہ بندی اٹھا لی گئی، کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں۔

وئٹزر لینڈ میں مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوگیا، تکنیکی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی: ایران
ویب ڈیسک
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوگیا ہے، تکنیکی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کامیکانزم ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے کے آغاز کے لیے مذاکرات کی بنیاد رکھنے پر بات چیت کی گئی، بات چیت میں دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں