قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث مکمل، 232 ارکان نے حصہ لیا

سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کے 151 اور اپوزیشن کے 81 اراکین نے بحث میں حصہ لیا، مجموعی طور پر اراکین نے 53 گھنٹے 31 منٹ بجٹ پر بحث کی، حکومتی اراکین نے 34 گھنٹے 33 منٹ، اپوزیشن نے 18 گھنٹٹ 58 منٹ بحث میں حصہ لیا۔

ایاز صادق نے بتایا کہ ن لیگ کے 77، پیپلز پارٹی کے 49، ایم کیو ایم کے 20 ارکان نے بجٹ بحث میں حصہ لیا، تحریک انصاف کے 67، سنی اتحاد کونسل کا ایک، جے یو آئی کے دس اراکین نے بحث میں حصہ لیا، اپوزیشن سائیڈ کو طے شدہ وقت سے 8 گھنٹے 18 منٹ زائد وقت دیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ بجٹ میں ارکان قومی اسمبلی کی تجاویز بھی شامل کر لی گئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں