بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، اس کے سنگین نتائج ہونگے: اسحاق ڈار

پاکستانبھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، اس کے سنگین نتائج ہونگے: اسحاق ڈار
بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، اس کے سنگین نتائج ہونگے: اسحاق ڈار
سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا، عالمی قوانین کے مطابق معاہدے پر عمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے: نائب وزیراعظم/ فائل فوٹو
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا، عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر عمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کا پُرامن حل واضح کیا گیا ہے ، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے غیر قانونی اقدام کیا گیا تاہم پاکستان یو این چارٹر پر عمل کے لیے پُرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں