امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردی ہے، جس کے بعد ایرانی بندرگاہوں کی جانب بحری آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔

بیان کے مطابق خلیج فارس میں امریکی فورسز کسی بحری جہاز کا راستہ نہیں روک رہی تاہم حتمی معاہدے تک امریکی نیوی کے بحری جہاز خطے میں موجود رہیں گے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے آبنائے ہرمز سے ایک دن میں سوا کروڑ بیرل تیل کی ترسیل ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں