معاشی استحکام اور ترقیاتی منصوبے پنجاب حکومت کی ترجیح ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب اور وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین کارکردگی اور مسلسل محنت کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم نے دن رات محنت کرکے معاشی استحکام کو یقینی بنایا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل دنیا میں امن کا ذریعہ بنے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی بے پناہ کامیابی حاصل ہوئی، نائب وزیر اعظم نے بھی امن کوششوں میں دن رات کام کیا، پنجاب نے گزشتہ سال بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمال طریقے سے سیلابی صورتحال سے نمٹادی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ہ پنجاب میں یکساں ترقی کا عمل جاری ہے اور وفاقی گرانٹس میں سب سے بڑا حصہ پنجاب کا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے اپنے وسائل میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔




