اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے، عباس عراقچی کا سہولت کاروں کا انتباہ

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل اور اس کے سہولت کاروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے۔

عباس عراقچی نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے، اسرائیل کے ساتھ مل کر تقسیم کا بیج بونے والوں سے حساب لیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو نے اب کھل کر وہ بات ظاہر کر دی ہے جو ایرانی سیکیورٹی ادارے بہت پہلے بتا چکے تھے، اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے، جو عناصر اسرائیل کے ساتھ مل کر تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، انھیں جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں