چین امریکا دو بڑی طاقتیں ہیں، حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہیے، شی جن پنگ

بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیجنگ میں پرتپاک خیر مقدم کیا، انھوں نے اپنے ابتدائی خیر مقدمی کلمات کے بعد کہا کہ چین اور امریکا کو ’’حریف نہیں بلکہ شراکت دار‘‘ ہونا چاہیے۔

چینی صدر نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو ’’ایک دوسرے کی کامیابی میں معاون بننا اور مشترکہ خوش حالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ 2026 بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات کے لیے ایک ’’تاریخی اور سنگِ میل‘‘ ثابت ہوگا۔

شی جن پنگ نے کہا چین اور امریکا دو بڑی طاقتیں ہیں،عالمی استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہونا چاہیے، چین اور امریکا کے درمیان مشترکہ مفادات، اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا دونوں تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ تصادم کی صورت میں دونوں کو نقصان ہوگا۔ ہمیں ایک دوسرے کی کامیابی اور مشترکہ ترقی کے لیے معاون بننا چاہیے اور نئے دور میں بڑی طاقتوں کے درمیان بہتر تعلقات کے درست راستے تلاش کرنے چاہئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں