صدر شی جن پنگ دنیا کے عظیم رہنما ہیں، ٹرمپ
بیجنگ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کو دنیا کا عظیم رہنما قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ کے گریٹ ہال آف دا پیپلز پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کا خیر مقدم کیا، مصافحے کے بعد وفود کا تعارف کرایا گیا، چینی افواج کے دستے نے صدر ٹرمپ کو سلامی پیش کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ آمد پر پرتپاک استقبال پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور صدر شی جن پنگ کو دنیا کے عظیم رہنماؤں میں شمار کیا۔ انھوں نے کہا صدر شی جن پنگ دنیا کے عظیم رہنما ہیں، امریکا چین کے ساتھ تجارت کا خواہاں ہے اور مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی شان دار رہے ہیں، اس ملاقات کا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہوگا۔
Load/Hide Comments




