سجل علی کے بالوں کا نیا اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی نے اپنے نئے اور منفرد انداز (شارٹ ہیئر لک) سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جسے دیکھ کر ان کے مداح ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنی معصومیت اور جاندار اداکاری سے سب کا دل جیتنے والی سجل علی نے حال ہی میں ایک ایسا ہیئر ٹرانسفارمیشن (بالوں کا انداز) اپنایا ہے جس کی کوئی توقع نہیں کررہا تھا۔

سجل علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے نئے ‘پکسی کٹ’ (Pixie Cut) بالوں کے ساتھ پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں سجل نے ایک اسمارٹ بائیکر جیکٹ کے نیچے دھاری دار بٹن اپ شرٹ پہن رکھی ہے، جو ان کے اس بولڈ لک کو مزید نکھار رہی ہے۔

سجل نے ویڈیو کے ساتھ ایک سادہ مگر پُرکشش کیپشن لکھا: “11:11، ہائے!”

اپنے طویل کیریئر میں ہمیشہ لمبے اور روایتی بالوں میں نظر آنے والی سجل کا یہ اچانک بدلاؤ مداحوں کے لیے کسی بڑے سرپرائز سے کم نہیں ۔

معروف اداکارہ کا یہ نیا انداز سامنے آتے ہی کمنٹس سیکشن میں جیسے تبصروں کا طوفان آ گیا۔ جہاں کچھ لوگ ان کے اس نئے روپ کی تعریف کر رہے ہیں، وہاں اکثریت اس بات پر بضد نظر آئی کہ کاش یہ ان کے اصلی بال نہ ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں