موسم خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

اسلام آباد : شدید دھند اور بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول (فلائٹ آپریشن) شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر طیاروں کو رن وے پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے جس کے سبب ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 574 کو سیالکوٹ اتار لیا گیا۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شارجہ سے اسلام آباد آنے والی ایئر بلیو کی پرواز کو موسم خرابی کے باعث لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

ذرائع کے مطابق شارجہ سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو بھی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی فلائنگ جناح کی پرواز کو سیالکوٹ ایئرپورٹ اتار لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں