باقر قالیباف نے ایرانی عوام کی کفایت شعاری کو دشمن کے خلاف ’’مؤثر میزائل‘‘ قرار دے دیا
تہران : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی عوام کی کفایت شعاری کو دشمن کے خلاف ’’مؤثر میزائل‘‘ قرار دے دیا۔
اسپیکر باقر قالیباف نے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ ایران جدید تاریخ کے بڑے جنگی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، دشمن ناکہ بندی کے ذریعے معاشی دباؤ بڑھا رہا ہے، لیکن ایرانی قوم مشکلات کے باوجود آزادی اور وقار پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم خودمختاری، مذہبی اقدار اور وقار کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے، عوام کفایت شعاری کو دشمن کے خلاف مؤثر میزائل کے طور پر استعمال کریں، ایرانی قوم کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی بلکہ مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔
دریں اثنا، امریکا ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ تہران امریکی تجاویز پر غور کر رہا ہے، کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد پاکستان کو اپنا مؤقف بتائیں گے۔




