کیا تھلاپتی وجے اور ترشا کرشنن شادی کرنے والے ہیں؟

چنئی: جنوبی بھارت کی مقبول اداکارہ ترشا کرشنن کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، وہیں تامل سپر اسٹار تھلاپتی وجے کے ساتھ ان کے تعلقات کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب وجے کی سیاسی جماعت تامل ناڈو کے انتخابات میں بڑی کامیابی کی جانب گامزن ہے، جس نے شوبز اور سیاست کے گٹھ جوڑ کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب دونوں اداکاروں کو چنئی میں ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں اور سوشل میڈیا پورٹلز نے ان کے درمیان گہری دوستی یا ممکنہ رشتے کے بارے میں بحث شروع کر دی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ترشا کی سالگرہ اور تھلاپتی وجے کی سیاسی جیت کے لمحات ایک ساتھ آئے ہیں۔ حال ہی میں ترشا کے مندر کے دورے کو بھی وجے کی سیاسی کامیابی کے لیے دعا سے جوڑا گیا، تاہم ان دعوؤں کی کوئی ٹھوس بنیاد موجود نہیں ہے۔

دو دہائیوں سے فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ترشا آج بھی معتبر اداکارہ مانی جاتی ہیں۔ جہاں ایک طرف ان کی نجی زندگی زیرِ بحث ہے، وہیں ان کا پیشہ ورانہ گراف مسلسل اونچی اڑان اُڑ رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں