ایران پاکستان میں مذاکرات کرنے آ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے پاکستان آ رہا ہے، اگر وہ مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایران کے لیے ایسی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں جو ماضی میں کبھی نہیں ہوئیں۔

ریڈیو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے منصفانہ ڈیل ہو جائے گی اور ایرانی قیادت اپنے ملک کی بہتری کے لیے مثبت اقدامات کرے گی۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اگر ایران کو نیوکلیئر بم بنانے دیا گیا تو یہ دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز پر اس وقت امریکا کا کنٹرول ہے اور ناکہ بندی کے باعث ایران کو روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، امریکا کا مقصد جنگ کو ختم کرنا ہے تاکہ ہر کوئی خوش ہو۔

انھوں نے کہا ایران میں ملٹری ایکشن کے علاوہ اور کوئی چوائس نہیں تھی، ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں تھی اس لیے کارروائی کرنی پڑی، ہم نے اچھا کام کیا اور اس کو انجام تک پہنچائیں گے، جنگ کو ختم کریں گے، ہر کوئی خوش ہونے والا ہے، ایران سے ڈیل ہونے کے بعد اشیا اور انرجی کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں