ایران کا فضائی حدود کھولنے کا اعلان
تہران: ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فضائی حدود کو مرحلہ وار کھولا جارہا ہے، ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بجے سے مختلف ہوائی اڈوں پر پروازوں کی بحالی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی فضائی راستوں پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد حالیہ تعطل کا شکار ہونے والا ایرانی فضائی راستہ اب عالمی ٹریفک کے لیے دوبارہ دستیاب ہے۔
ایران میں ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، جس کا دارومدار تکنیکی تیاریوں اور عسکری و سویلین ہوا بازی کے شعبوں کے درمیان ہم آہنگی پر ہے۔ مسافروں کے لیے خدمات کی فراہمی حالات مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ بتدریج معمول پر آنے کی توقع ہے۔
Load/Hide Comments




