ایران سے متعلق اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران سے متعلق ہمارے پاس اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا کی ایرانی بندرگاہوں پر پابندی برقرار رہے گی، کل کچھ ہونے والا ہے،میرے خیال میں یہ بہت مثبت چیز ہوگی، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کل ایک بہت اچھی اورذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے، ہم کل صبح ایک غیرمعمولی نیوزکانفرنس کرنے جا رہے ہیں، کل کا ایونٹ براہ راست اس سے متعلق نہیں، لیکن سوالات اسی پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، ایران کے ساتھ پہلے ہی بہت سے معاملات پراتفاق ہوچکا ہے، ایرانی قیادت اپنے لوگوں کومطمئن کرنے کے لیے کچھ مختلف کہہ رہی ہے، میں صرف درست اور سیدھی بات کر رہا ہوں ۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے ، میرے نمائندے مذاکرات کر رہے ہیں، حتمی فیصلہ میں کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ ہونےکےبعد ہم ایران سےنیوکلیئر مواد لے کرامریکا لے آئیں گے، اگرایسا نہ ہوا تو ہم اورزیادہ سخت طریقے سے نیوکلیئرمواد حاصل کریں گے، ممکن ہے میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں لیکن ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کو دوبارہ ایک مستحکم ملک بنانے میں مدد کریں گے، لبنان نے طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم سےکچھ معاملات پر ہمارے اختلافات ہیں لیکن نیتن یاہو ایک اچھے شراکت دار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کے کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی شرط سیز فائر سے مشروط ہو گی، اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں