پاکستان کا آبنائے ہرمز میں جہازوں اور عملے کی سلامتی اور معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ

پاکستان کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں اور عملے کی سلامتی، محفوظ آمد و رفت اور معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا آبنائے ہرمز اشیاء اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ عسکری کشیدگی اور رکاوٹیں برقرار رہیں تومشکلات بڑھیں گی، آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی بحث یا انتظام میں جی سی سی ممالک کےجائز مفادات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں