ٹرمپ کا چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنےکا الزام، چین کی تردید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگا دیا تاہم چین نے صدر ٹرمپ کے الزامات کی تردید کردی۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو خط میں کہا تھا خبریں ہیں کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے، چین ایسا نہ کرے۔
ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے انہیں بہت خوب صورت جوابی خط لکھا جس میں چینی صدر نے بتایا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔
یاد رہے پچھلے ہفتے امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع سے خبر دی تھی کہ چین چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے والا ہے۔
Load/Hide Comments




