ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے، امریکا

واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد اور بہترین ثالث ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز اور جاری ہیں، جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد بہترین ثالث ہے

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے سیزفائر میں توسیع کی کوئی درخواست نہیں کی۔ صدرٹرمپ مذاکرات میں پاکستان کا کردار جاری دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی ہورہا ہے۔

کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ صدرٹرمپ نے چینی صدر کو خط لکھ کر ایران کو ہتھیار نہ دینے کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے جواب میں چینی صدر نے بتایا کہ وہ ایران کو اسلحہ نہیں دے رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کی کوششیں مزید تیز ہوگئی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں