امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی

امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ناکہ بندی کے دوران ایرانی فائرنگ کا خدشہ ظاہر کردیا، خبردار کیا کہ ایران نے ایسا کیا تو اچھا نہیں ہوگا۔

امریکی فوج کے مطابق ناکہ بند علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جائےگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ناکہ بندی کے علاقے میں جو جہاز بغیر اجازت داخل ہوگا یا نکلنے کی کوشش کرے گا اسے روکا جائے گا، ناکہ بندی کے علاقے میں جو جہاز داخل یا نکلنے کی کوشش کرے گا اس کا رُخ موڑا یا قبضے میں لیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کیا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے 13 اپریل کو صبح 10 بجے ایسٹرن ٹائم کے مطابق ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، پاکستانی وقت کے مطابق یہ ناکہ بندی گزشتہ روز شام 7 بجے سے شروع ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں