جنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (13 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے۔

میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت بری صورت حال میں ہے، وہ مذاکراتی ٹیبل پر واپس آتا ہے یا نہیں مجھے اس کی پروا نہیں، اسلام آباد میں اس کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، اور جنگ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے۔

دوسری طرف امریکی نشریاتی ادارے سے ٹیلی فونک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ایران مذاکرات کی میز سے اٹھا نہیں ہے وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا اور ہمیں وہ سب کچھ دے گا جو ہم چاہتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ امریکی مذاکرات کاروں نے تقریباً ہر نکتے پر اتفاق کر لیا تھا لیکن ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے دست بردار ہونے سے انکار کر دیا، انھوں نے مزید کہا کہ اگر چین نے ایران کی فوجی مدد کی تو اس پر 50 فی صد ٹیرف عائد کر دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں