آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا کہہ دیا

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا کہہ دیا۔

ملتان سلطانز کے اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو پوسٹ میچ گفتگو میں چاچا کہہ کر مخاطب کیا۔

ملتان سلطانز کی راولپنڈیز کی خلاف کامیابی کے بعد اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل گفتگو کر رہے تھے جس کے آغاز میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہائے اسٹیو اینڈ چاچا، وہ یہاں چاچا کے نام جانے جاتے ہیں۔

چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔

پییٹر سڈل نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہا تھا۔

اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل نے ملتان سلطانز کی ایک اور جیت اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

پیٹر سڈل نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ٹاس جیتا جو کہ ہمیشہ اچھا رہتا ہے، پہلے بولنگ کی اب تک پہلی مرتبہ بولنگ بھی اچھی رہی ۔

گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ اسپن بولنگ اچھی رہی، پہلے نواز نے اسپن کیا پھر عرفات نے غیر معمولی بولنگ کی، ہمارے کپتان نے بھی اچھی بولنگ کی 160 سے بھی زیادہ رنز ہو سکتے تھے پھر ہم نے ہدف کا تعاقب کیا۔

پیٹر سڈل نے کہا ہمارا ہدف یہی تھا کہ کم از کم ٹارگٹ تک محدود رکھیں بعد میں تھوڑا اوس کا بھی کردار ہوتا ہے، اسٹیو اسمتھ نے ایک بار پھر اچھی اننگز کھیلی، مایوس نہیں کرتے، فرحان کے ساتھ پارٹنر شپ دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ شان مسعود ہر گیم کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، شاٹس کے لیے ان کے پاس بہت طاقت ہے، شان مسعود شاٹس کے لیے بال کا انتظار کرتے ہیں، اچھا ہدف کا تعاقب ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں