’حیدرآباد کنگزمین کا کپتان ٹیم پر بوجھ بن رہا ہے‘

کراچی: پی ایس ایل 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا جانے والا 226 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس شو ’ہر لمحہ پر جوش‘ میں میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کا سب سے اچھا پچ تھا جبکہ باؤنڈری سائز بھی چھوٹا تھا۔

باسط علی نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین کا کپتان مارنس لبوشین ٹیم پر بوجھ بن رہا ہے، نہ اس کی بولنگ میں کوئی پرفارمنس ہے نہ بیٹنگ میں، مینجمنٹ کوسوچنا چاہئے تھا کہ کس کو کپتان بنائیں، صائم ایوب تھا اور دیگر کرکٹرز تھے، شرجیل نے پانچویں نمبر پر آکر 50 اسکور کیا۔

حیدرآباد کنگزمین کی مسلسل تیسری شکست، ملتان سلطانز نے بھی ہرا دیا
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مینجمنٹ کو چاہئے کہ شرجیل کو پروموٹ کریں، شرجیل اچھا پلیئر ہے، 3 سال بعد آیا ہے، مگر اس کے کھیل سے ایسا لگ نہیں رہا تھا۔
ادھر ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا خطے میں میری ٹائم رجیم تبدیلی کی صورت میں ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہوچکا ہے۔
ابراہیم عزیزی ٹرمپ کو مخاطب کرکے بولے آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی لیکن آپ کے لیے نہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط کردیا، دھمکی دی کہ جب تک آبنائے ہرمز نہیں کھلتی تب تک ہم ایران کو مکمل تباہ کردیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں