ایرانی پاسداران انقلاب کا علی لاریجانی کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران (18 مارچ 2026): ایرانی پاسداران انقلاب نے علی لاریجانی سمیت دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت پر ایرانی پاسداران انقلاب کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں علی لاریججانی سمیت دیگر شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کا خون دیگر شہدا کی طرح ایرانی عزت، قومی بیداری کا سبب ہے۔ ان کا خون صہیونیوں کے مقابلے میں حوصلہ افزا ہے۔ شہید علی لاریجانی اور دیگر شہدا کا بدلہ لینا کبھی نہیں بھولیں گے۔

ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے بھی تمام شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی لاریجانی کی شہادت پر ہمارا ردعمل فیصلہ کن ہوگا اور ہمارا جواب دشمن کے لیے شدید پشیمانی کا سبب بنے گا۔

ایرانی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہید لاریجانی کی انقلابی قیادت نے قوم کے لیے لازوال میراث چھوڑی ہے۔ مجرمانہ اقدامات ایران کی خودمختاری اور دفاع کے راستے میں خلل نہیں ڈالیں گے۔

ان بیانات کے ساتھ ہی ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک اور بڑا وار کیا، جس کے بعد تل ابیب اور یروشلم سمیت کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے میں گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اپنے بیٹے سمیت شہید ہو گئے تھے، جس کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں
دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے اب تک ایران کی جانب سے امریکی تنصیبات پر 292 بار حملہ کیا جا چکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں