ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی، پہلا بڑا استعفیٰ آ گیا!

لاہور (3 مارچ 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد پہلا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے۔

بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔ قومی ٹیم چھوٹی ٹیموں کے سہارے سپر ایٹ میں پہنچی اور ٹورنامنٹ میں کسی بڑی ٹیم کو نہ ہرا سکی۔

میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی اس ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین بے رحم احتساب اور ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان مطالبات کے شور میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر بڑا استعفیٰ سامنے آ گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق امپائر علیم ڈار اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے سپر ایٹ مرحلے سے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر علیم ڈار نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

علیم ڈار 11 اکتوبر 2024 سے قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔

اس استعفیٰ کے بعد سلیکشن کمیٹی میں اب عاقب جاوید اور اسد شفیق باقی رہ گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی ہیں، جن کو ووٹ دینے کا حق نہیں۔ وہ صرف کرکٹرز کی رفارمنس پر سلیکٹرز کی رہنمائی کرتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں