آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکی اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے منصوبے کے تحت تہران کے ٹریفک کیمرے ہیک کیے گئے اور کئی سالوں تک ان کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل ہوتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی، مخصوص کیمرے سےکمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق الگورتھمز کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی طرز زندگی، ان کے معمولات، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہیں اور کام کے راستے معلوم کیےگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی میٹنگ کے وقت اور شرکاء کی پیشگی اطلاع تھی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں