یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع
لاہور: یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک نے آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری درخواستِ ضمانتیں دائر کر دیں۔
بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے ضمانت دائر کی، رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم نانی والا نے این سی سی آئی اے کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔
درخواستگزار ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے کے مقدمات درست نہیں۔
مزید برآں درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ تفتیش میں تعاون کے لیے تیار ہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔
Load/Hide Comments




