دہشتگردی سے معاشروں کو پہنچنے والے صدمے کو سمجھتے ہیں: صدر مملکت و وزیراعظم کی سڈنی واقعےکی مذمت

پاکستان نے سڈنی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے، ایسے حملوں سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

صدر مملکت نے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی تمام صورتوں کے خلاف پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔

آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان متاثرہ خاندانوں، آسٹریلوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آسٹریلوی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ نے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف ناقابل معافی جرم ہے اور اس خطرے کا پاکستان کو سامنا ہے، ہم آسٹریلوی عوام کے درد کو سمجھتے ہیں۔

یاد رہےکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا جہاں 2 افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں