روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت، بات چیت کا دوسرا دور آج ہوگا

امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے یوکرینی صدر کے ساتھ روس اور یوکرین جنگ بندی سےمتعلق مذاکرات کو تعمیری قرار دیدیا۔

روس یوکرین جنگ بندی سے متعلق یوکرین کے صدر زیلنسکی اور امریکی وفد کے درمیان برلن میں ہونے والی ملاقات 5 گھنٹے جاری رہی۔ امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر سمیت دیگر شامل تھے۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسٹیووٹکوف نے بتایا کہ مذاکرات میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی ہے، امن منصوبے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی بات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق وفود نے مذاکرات میں امن معاہدے کے 20 نکاتی منصوبے، اقتصادی ایجنڈا اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

امریکی اور یوکرینی وفد کے درمیان آج ملاقات کا دوسرا دور ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں