عرفان صدیقی صحافت کیساتھ سیاست میں بھی اعلیٰ روایات کے علمبردار تھے: محسن نقوی

اسلام ابٓاد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کی صحافتی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم صحافت کے ساتھ سیاست میں بھی اعلیٰ روایات کے علمبردار تھے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عرفان صدیقی مرحوم کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین!

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں