ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پروٹیز کے بعد شاہینوں کو آئی لینڈرز کا چیلنج درپیش ہے، سری لنکن ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، ون ڈے میچز کے بعد 17 نومبر سے ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا آغاز ہو گا۔

پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے، قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتی ہے، ،محمد رضوان سے مشاورت کے بعد کپتانی قبول کی۔

سری لنکن کپتان نے کہا پاکستان کی مہمان نوازی زبردست ہے، جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان نے اچھی پرفارمنس دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بین الاقوامی ایک روزہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 سے15 نومبر کے دوران کھیلی جانے والی تین میچز کی سیریز میں علی نقوی ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں الیگزینڈ روارف اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل آفریدی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے الیگزینڈر وارف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز اور سائقَت شرف الدولہ تھرڈ اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں