غزہ میں کسی بھی خطرے کو کچل دیا جائے گا: نیتن یاہو کی دھمکی

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کسی بھی خطرے کو کچل دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کے حماس کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے، اسرائیلی فوج غزہ میں یلو لائن سے پیچھے ہٹ گئی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ یلولائن عبور کرنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل غزہ میں 11 اکتوبر سے اب تک 236 فلسطینیوں کو شہید کر چکا، وادی میں غذائی قلت کی صورتحال ابھی تک برقرار ہے جس کے باعث ہزاروں زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا بھی کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ امن معاہدے کے تحت پوری امداد غزہ جانے نہیں دے رہا، غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیل امداد کے صرف ایک حصے کی ترسیل کی اجازت دے رہا ہے، غزہ میں معاہدے کے تحت روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کے بجائے صرف 145 ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں