صدر ٹرمپ کی پاک افغان تنازع کے حل میں اظہار دلچسپی

واشنگٹن: صدر ٹرمپ پاک افغان تنازع کے حل میں اظہار دلچسپی لینے لگے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چند روز قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان شروع ہونے والے تنازع کو جلد حل کرلیں گے، دونوں ممالک نے بات چیت شروع کردی ہے، یقین ہے کہ یہ معاملہ جلد طے ہو جائے گا، سعودی عرب نے پاک افغان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ رکوانے کا کام اچھے سے کر سکتا ہوں، تجارت کے ذریعے اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں