سلامتی کونسل ایران کیخلاف پابندیوں میں 6 ماہ کی تاخیر کرے: چین اور روس کا مطالبہ

نیویارک: روس اور چین نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایران کیخلاف پابندیوں میں 6 ماہ کی تاخیر کرے۔

روس اور چین کے مطالبے پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ کا امکان ہے، قرارداد کی منظوری کیلئے15ارکان سے 9 کی حمایت ضروری اور پی 5 سے کوئی ویٹو نہ کرے۔

ایران کیخلاف پابندیاں آج سے دوبارہ لاگو ہوں گی، برطانیہ،فرانس اور جرمنی نے الزام لگایا ہے کہ ایران 2015ء کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں