ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ: قومی ٹیم آج اپنا آخری میچ کھیلنے دبئی پہنچ گئی
دبئی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایشیا کپ، پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے میں اپنا آخری میچ کھیلنے کے لئے ابو ظہبی سے دبئی پہنچ گئی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا، گرین شرٹس کو فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج فتح لازمی درکار ہے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فاسٹ بولرز جارحانہ مزاج ہیں،، فائنل میں جو بھی ٹیم آئے گی ہم تیار ہیں، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوتی ہے میچ میں سو فیصد پرفارم کروں۔
Load/Hide Comments




