کراچی میں بادل پھر برس پڑے، شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش

کراچی: کراچی میں بادل پھر برس پڑے، شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، صفورا میں برسات ہوئی، گلشن اقبال،ناردرن بائی پاس، شاہ فیصل ٹاؤن، ملیر کینٹ، طارق بن زیاد اور اطراف میں بھی بادل برسے، محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم 23 اگست تک اثر انداز رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں تعلیمی ادارے بند رہے، طوفانی بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر تاحال پانی موجود ہے، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی کے قریب پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چاندنی چوک کے اطراف نالے ابل پڑے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں