ویتنام میں بس حادثے کا شکار، 9 مسافر ہلاک، 16 زخمی

ہنوئی: ویتنام کے وسطی صوبے ہاٹین میں بس کے حادثے میں 9 مسافر ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بس دارالحکومت ہنوئی سے ڈانانگ جا رہی تھی کہ جمعہ کی علی الصبح ایک بجکر 45 منٹ پر سڑک کے کنارے بنی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔

تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مقامی حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں چار سال سے 49 سال کے درمیان تھیں، ویتنامی حکومت کے قومی شماریات کے دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات عام ہیں۔

رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سڑک کے حادثات میں 5,024 افراد ہلاک ہوئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں