اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکہ پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ملاقات کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک بھارت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کیا تھا، پاکستان کی صدارت میں سکیورٹی کونسل نے ایک قرارداد بھی منظور کی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ جلد طے ہوگی، پاکستان شام کی آزادی اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔
Load/Hide Comments




