فرانسیسی صدر میکرون کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان
پیرس: فرانسیسی صدر میکرون کاستمبرمیں فلسطین کوتسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
فرانسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کروں گا، فرانس نے مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے فیصلہ کیا۔
ایمانوئل میکرون نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور امداد پہنچانے کی اشد ضرورت ہے، فرانسیسی صدر نے کہا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہو گا۔
دوسری جانب فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا یہ بیان فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور دو ریاستی حل کے سلسلے میں درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔
Load/Hide Comments




