لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارش، کئی فیڈرز ٹرپ، بجلی کی فراہمی معطل
لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارش ہوئی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، برکت مارکیٹ، فیروزپور روڈ، گارڈن ٹاؤن، جیل روڈ، فیصل ٹاؤن میں بادل برس پڑے، خانیوال، ہری پور، حافظ آباد، جھنگ، کالا باغ، مریدکے اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
میاں چنوں، بھوانہ میں بھی بادل برسے، کندیاں میں بارش، گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا، مختلف شہروں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، اپرکوہستان کے علاقے داسو میں تیز بارش ہوئی، اوچھار نالے اور دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔
دریائے سندھ کا پانی شاہراہ قراقرم پر آگیا، سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں25جولائی تک مون سون بارشیں متوقع ہے، شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلاف پھٹنے کا خطرہ ہے۔
Load/Hide Comments




