سوڈان میں سونے کی کان دھنسنے سے 50 افراد دم توڑ گئے
خرطوم: سوڈان میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریاست دریائے نیل میں سونے کی کان دھنس گئی، جس کے باعث پچاس افراد دم توڑ گئے جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ پیشہ ور ریسکیو ٹیمیں نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں تاخیر کا شکار ہیں۔
Load/Hide Comments




