اسرائیلی عدالت میں نیتن یاہو کیخلاف مقدمے کی سماعت مؤخر

یروشلم: اسرائیلی عدالت میں نیتن یاہو کیخلاف مقدمے کی سماعت مؤخر ہوگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے نیتن یاہو کو 2ہفتے کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا، اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے کیس کی سماعت رواں ہفتے ہونا تھی، اسرائیلی عدالت کا کہنا تھاکہ نیتن یاہو کے خلاف سماعت سفارتی اور سکیورٹی بنیادوں پر مؤخر کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے نیتن یاہو کے خلاف کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کو حماس اور ایران سے مذاکرات میں مداخلت قرار دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں