مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈاپور سائن کر چکے: علی پرویز ملک

اسلام آباد: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈا پور سائن کر چکے ہیں۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل پر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اتفاق ہوا ہے،علی امین گنڈا پور، مریم نواز، مراد علی شاہ، سرفراز بگٹی نے دستخط کئے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ بلوچستان کے اندر آگ لگی ہے، کیا ہم صوبے کو جلنے دیں؟ ہم نے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، حکومت نے وسائل کا رخ بلوچستان کی طرف کیا ہے، حکومت نے ایک مشکل فیصلہ لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان اور خالد مگسی نے وفاق کے فیصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا مطالبہ تھا خونی سڑک سے جان چھڑا دیں، ایک صوبے کی تکلیف کا مداوا کرنا چاہتے ہیں، دشمن بلوچستان کو توڑنے کی کوششوں میں لگے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں