سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت شروع ہو گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل جاری ہیں جبکہ گزشتہ سماعت پر بیرسٹر اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کیے تھے۔

اس سے قبل فوجی عدالت سے سزا یافتہ مجرم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے بھی دلائل مکمل کر رکھے ہیں، درخواست گزار کے وکیل خواجہ احمد حسین کے بھی دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاق، پنجاب، بلوچستان، وزارت داخلہ، وزارت قانون اور شہداء فاونڈیشن نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل اپنا لئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں