کرک: انتظامیہ کی اے این پی کو کنونشن کیلئے سکیورٹی دینے سے معذرت
پشاور: ضلعی انتظامیہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے آج کرک میں ہونے والے کنونشن کیلئے سکیورٹی دینے سے معذرت کر لی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اور جاری پولیو مہم کے باعث سکیورٹی دینا ممکن نہیں، عوامی نیشنل پارٹی آج ہونے والے کنونشن کو منسوخ یا ملتوی کرے۔
یاد رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے کرک صابر آباد روڑ پر آج کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے پولیو ڈیوٹی میں مصروفیت کی وجہ سے عوامی نیشنل پارٹی کو این او سی نہیں دیا جا سکتا۔
Load/Hide Comments




