پشاور: 2 ملزموں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں مارے گئے

پشاور: پشاور میں موٹرسائیکل سواروں نے پولیس گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں حملہ آور مارے گئے، دونوں ملزم پولیس پر حملوں میں ملوث تھے، ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزموں کی فائرنگ سے پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا، مارے گئے ملزموں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں