امریکی صدر کا قطر کے امیر اور مصری صدر سے رابطہ، غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا قطری امیر اور مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے دونوں رہنماؤں سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے لئے بات چیت کی، جوبائیڈن کی عبدالفتاح السیسی اور شیخ تمیم بن حمد سے اسرائیل اور حماس میں مذاکرات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل اور حماس معاہدے کے لئے نرم شرائط کا مطالبہ کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی معاہدوں کے باوجود غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے اور اس بمباری کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں