گکھڑ گرڈ سٹیشن کی مین پاور کیبل میں آتشزدگی، 10 فیڈر ٹرپ، کئی شہروں کی بجلی بند

گوجرانوالہ: گکھڑ گرڈ سٹیشن کی مین پاور کیبل کو آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث 10 کے قریب فیڈر ٹرپ کر گئے۔

آگ لگنے کی وجہ سے فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث گوجرانوالہ، راہوالی، گکھڑ، وزیر آباد، سوہدرہ، احمد نگر اور علی پور کے علاقوں کی بجلی بند ہوگئی،
گیکپو عملہ کی جانب سے فوری طور پر بجلی بحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

شدید گرمی کی وجہ سے بچے، بوڑھے اور عورتیں بلک اٹھے، گیپکو حکام کے مطابق مین پاور کیبل میں آگ لگنے کی وجہ سے فیڈر ٹرپ ہوئے،
بجلی بحالی کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے امید ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں بجلی بحال ہو جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں