کراچی: سائٹ ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی : کراچی کے سائٹ ایریا میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

فیکٹری ملازم عینی شاہد کے مطابق سائٹ ایریا میں پلاسٹک کاسامان بنانےوالی فیکٹری میں آگ صبح 8 بجے لگی، فیکٹری کی پہلی منزل پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گرے،جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ آگ لگنے پر فیکٹری کے تمام ملازم فوری طور پر باہر نکل آئے اور فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع دی گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ وقت پر پہنچ گیا تھا تب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

حکام فائر بریگیڈکاکہنا ہے کہ آگ پر 50 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے، مجموعی طور پر 6 فائر ٹینڈرز، دو براؤزر اور ایک سنارکل آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں