لاہور شہر میں آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکانات

لاہور: باغوں کے شہر لاہور میں آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کا کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے جبکہ ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوامیں نمی کا تناسب 79 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کا سلسلہ 18 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں