بھکر: مسافر بس اور کار میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

بھکر: تیز رفتار مسافر بس اور کار میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ جھنگ روڈ منکیرہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنیوالی مسافر بس سے جاٹکرائی، حادثے میں 6 افراد موقع پردم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اوور ٹیکنگ کے دوران پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کار سوار میانوالی سے منکیرہ جبکہ بس شورکوٹ سے میانوالی جارہی تھی، مرنے والوں میں تین مرد ، دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں جن کا تعلق میانوالی سے ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں